لاہور (کرائم رپورٹر)9 ویں محرالحرام،شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،جلوسوںومجالس کی سکیورٹی پر 15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات،لیڈیز پولیس اہلکار بھی جلوسوں کے روٹس پر تعینات کی گئیں ہیں،جلوس میں عزاداروں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جارہا ہے،جلوس کے روٹ پر گھروں کی چھتوں پر سنائپر بھی تعینات،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس گشت بھی بڑھادیا گیا۔