• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال نے چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث فریاد مسیح چور گینگ کے سرغنہ فریاد مسیح اور اس کے ساتھی محمد قاسم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،8موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور ایسے گھر جو بند ہوتے ان کے تالے توڑکر یا کھڑکیوں کے راستے گھر کے اندر داخل ہو کرنقدی اور قیمتی سامان چرا کر فرار ہوجاتے۔
تازہ ترین