• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،سپریم کورٹ کےاحکامات پرمن وعن عمل درآمد کافیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جمعرات کے روز یونیورسٹی سینٹ ہال میں ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر ملک حسین مبشر، سیما الٰہی بلوچ کے علاوہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ اور سپیشل سیکرٹری محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرمن و عن عمل درآمد ہوگا۔ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے چنائو سمیت دیگر معاملات سپریم کورٹ کے تحریری آرڈر ملنے کے بعد طے ہوں گے۔ بعدازاں اجلاس پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
تازہ ترین