• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی نےعاشورہ کے جلوس کےروٹ کی مانیٹرنگ کی

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے نادر ہال (ضلع کچہری ) میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا،جہاں سے انہوں نے نویں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کی۔ کنٹرول روم میں ڈی سی لاہور کے علاوہ ضلعی حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پرگزشتہ روز اے سی سٹی نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ ،اے سی ماڈل ٹائون نے قصر بتول شادمان اور دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ دسویں محرم الحرام پر بھی برآمد ہونے والے جلوسوں کی خود نگرانی کریں ۔
تازہ ترین