• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درس کر بلا ہی دراصل حق وصداقت کا مینار نور ہے، شہدا ئے کربلا کانفرنس

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مسجد فاروقیہ المعروف درکھانہ والی میں شہدائے کربلا کانفرنس ہوئی ،قاری مطیع ا ٰلر سول سعیدی نے کہا ہے کہ درس کر بلا ہی دراصل حق وصداقت کا مینار نور ہے امام عالی مقام نے تحفظ ناموس رسالت کی خاطر اپنی آل قربان کردی موجودہ حالات کے پیش نظر آج ہمیں شہداء کر بلا کے جذبوں اور دین اسلام سے محبت کو اپنا نے کی ضرورت ہے معرکہ کربلا نے ہمیں ایک واضع پیغام دیا ہے، دنیا میں کربلا کے اس پیغام سے ایک مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ،سیرت امام حسین ؓپر کاربندہو کر اپنی زند گیوں کو آسودہ اور منور بنا سکتے ہیں، اس موقع پرعلا مہ جاوید شا ہ کا ظمی،حاجی منظور کھو کھر،علامہ اقبال سعیدی،محمد حنیف،مجیب الرحمنٰ ،حافظ عا مر وقار نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین