• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے،حسینیہ کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام سلطانہ شاہین کی صدارت میں ’’حسینیہ کانفرنس ‘‘ ہوئی،مہمان گرامی غزل غاز ی، نوشین بلوچ اور عمران اعظمی تھے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویمن ویلفیئر آرگنازیشن کی صدرنادیہ ، عمران اعظمی ، محمدجمیل ،سلطانہ شاہین ، غزل غازی ،سید سالم علی شاہ ، امتیاز حسین نے کہا کہ حق و باطل کی جنگ میں حق نے فتح حاصل کی ،امام عالی مقامؓ اور ان کے رفقاء کا ر نے کربلا میں ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی لازوال تاریخ رقم کی ، اہل بیت کی محبت نجات کا ذریعہ ہے جبکہ اہل بیت کی غلامی ہی دونوں جہاں کی بقاء ہے جبکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے اور کربلا میں امام حسین ؓکی لازوال قربانی کی یا ددلاتا ہے ان کی عظیم قربانی امت مسلمہ کیلئے نجات اور مشعل راہ ہے،’’حسینہ کانفرنس ‘‘ سے سلطانہ شاہین، نوشین بلوچ ، غزل غازی ، غزل غازی ، عمران اعظمی،حمید الحسن ، ڈاکٹر عالیہ پروین ، رانی وحیدہ ، نصرت جاوید، خالدہ ، محمدجمیل و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔
تازہ ترین