• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس روٹس پر دکانیں، مارکٹیں بند کروانے کا ٹا سک کارپوریشن انفورسمنٹ ٹیم کو دیدیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں محرم جلوس روٹس پر 10محرم کو تمام دکانیں، مارکٹیں بند کروانے کا ٹا سک میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم کو سونپ دیا گیاہے، بتایا گیا ہے کہ ضلعی حکومت کی طرف سے تمام ٹیموں کو جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ اپنی حدود میں محرم الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے روٹس پر تمام دکانیں ، مارکیٹں ہر صورت بند کروائیں اور اس سلسلے میں دکانداروں، تاجروں کو باقاعدہ نوٹس جاری کریں کہ 10محرم کو جلو س کے روٹس پر اپنی دکانیں ، مارکیٹیں بند رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، تاجروں کی دکانوں کو جلوس سے قبل سیل کردیا جائے۔
تازہ ترین