• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سکولز کے کنٹریکٹ افسران کو مستقل کرنےکا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نےمحکمہ تعلیم سکولز کے کنٹریکٹ افسران کو مستقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہےکہ حکومت پنجاب نے محکمہ سکولز گریڈ 17 اور18کے مرد اور خواتین افسرجو 2012،2013اور2014 میں پی سی ایس کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے ان کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورتمام ڈویژنوں کےافسران کی فہرستوں کی تصدیق کےلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ملتان ڈویژن جس میں ملتان، لودھراں ، خانیوال اور وہاڑی شامل ہیں کی تصدیق 28ستمبر کو ہوگی جبکہ بہاولپور اور ڈیرہ ڈویژن کے آفیسر کی تصدیق یکم اکتوبر کو ہوگی تمام سی ای اوز کو آفیسر کا تمام بائیوڈیٹا لیکر آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین