• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاز اور خیرات کی تقسیم،پکی پکائی دیگوں کے منہ مانگے دام

ملتان(سٹاف رپورٹر)دسویں محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے،پکی پکائی دیگوں والوں نے بھی منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں،دسویں محرم الحرام کےموقع پر شہر میں بڑے پیمانے پرنیاز اور خیرات کا کام کیا جاتا ہے،شہر بھر میں شہریوں کی جانب سےدیگیں تیار کروا کرغرباء اور رشتہ داروں وغیرہ میں تقسیم کی جاتی ہیں،گزشتہ روزدیگیں تیار کرنے والوں کوبڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے جس پر ان کے لئے آرڈرز پورے کرنا دشوار ہو گیا اور شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے ہیں،دوسری جانب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سےپکی پکائی دیگوں کےمنہ مانگے دام وصول کئے جاتے رہے،اس صورتحال پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور گراں فروشی میں مصروف افراد کے خلاف نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین