• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائلین کے مسائل مقامی سطح پر حل کئے جائیں:چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ریجن بھرکے سرکلز کے ایس ایز ‘ ایکسین اور ایس ڈی اوز کو حکم دیا ہے کہ سائلین کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کئے جائیں، اس سلسلے میں ایس ڈی اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سب ڈویژن کی سطح پر ہی سائلین کی دادرسی ہو جائے اور انہیں ڈویژنل دفتر نہ جانا پڑے جبکہ ایکسین اپنے ڈویژنل آفس آنے والے سائلین کی فوری دادرسی کریں اور یہ بات چیک کریں کہ آیا یہ سائلین سب ڈویژنل دفتر گئے تھے کہ نہیں ‘ اگر گئے تھے تو پھر وہاں کے ایس ڈی او نے دادرسی کیوں نہیں کی، اسی طرح سرکل آفس سے رجو ع کرنے والے سائلین کی شکایات کا فوری طو ر پرازالہ کیاجائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسین نے شنوائی کیوں نہیں کی کہ سائلین کو سرکل آفس آنا پڑا ،اپنے دفاتر آنے والے سائلین کی شکایات کاازالہ نہ کرنے والے افسران کی رپورٹس بھجوائی جائیں جن پر ایکشن لیاجائے گا ،سی ای او انجینئرکرم چوہدری نے مزید ہدایات جاری کی ہیں کہ خصوصاً غریب صارفین کی دادرسی کو مشن بنایاجائے اور پہلی بار آفس سے رجوع کرنے پر ہی ان کی شکایات کا ازالہ کیاجائے۔
تازہ ترین