• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی، لپائی کا سلسلہ جاری

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) ملتان وگردونواح میں بھی قائم قبرستانوں میں گذشتہ روز بھی دن بھر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی پڑھتے رہے اور لپائی کرانے کے سلسلے دن بھر مصروف رہے جبکہ آج یوم عاشورہ کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کریں گے، قبروں پر پھولوں کی پتیاں ، دال، چاول، ببری، کھجور کی چھڑیاں رکھیں گے اور اگر بتیاں جلائیں گےجبکہ قبرستانوں کے سامنے پھولوں کی پتیاں ، دال، چاول، ببری، کھجور کی چھڑیاں فروخت کرنے والے عارضی سٹالز لگ گئے ہیں ۔
تازہ ترین