ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے 283ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں 705لیب اسسٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم وی ٹی آئیز میں 705 لیب اسسٹنٹ بھرتی کئے جائیں گے جس کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28ستمبر مقرر کی گئی ہے، خواہش مند افراد پی وی ٹی کی ویب سائٹ پر درخواست فارم فل کرسکتے ہیں ، امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 35سال ہونی چاہئے ،ابتدائی بھرتی 3 سال کےلئے ہوگی جبکہ اس میں توسیع کا امکان ہے ۔