• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسفہ شہادت سیدنا حسین ؓ حق پر ڈٹ جانے کا نام ہے ،ندیم ممتاز قریشی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ یوم عاشور مسلمانوں کیلئے یوم تجدید عہد ہے کہ امت مسلمہ طاغوت کے سامنے ڈٹ جائے ،فلسفہ شہادت سیدنا حسین ؓ حق پر ڈٹ جانے کا نام ہے ،امت فلسفہ شبیری پر عمل پیرا ہوکر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے حوالے سے پیغام میں کیا ،انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے دین اسلام کی سربلندی اور خوشنودی خدا کیلئے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے لئے یہ مثال چھوڑی ہے کہ جب بھی دین اسلام پر خطرات کے بادل منڈلانے لگیں تو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھو ، ندیم ممتاز قریشی نے مزیدکہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ اغیار کی طرز زندگی کو اپنا ناہے۔
تازہ ترین