• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی عدالتوں اورتمام دفاترکونئے اوقات کار کی پابندی کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت قانون نےوفاقی عدالتوں اورتمام دفاترکونئے اوقات کار کی پابندی کرنےکے احکامات جاری کردئیےہیں,اس سلسلےمیں وزارت کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے 24 اگست کےاجلاس میں دفتری اوقات کارصبح9 بجےسے شام 5 بجےتک مقررکرنےکاحکم جاری کیاتھاجس پر27اگست کوتحریری احکامات بھی جا ری کئےگئےاوراس فیصلے کی روشنی میں7 ستمبرکونئےاوقات کارکی سختی سے پابندی اورہفتہ یاتعطیلات کے آخری روزاورجمعہ کے دن ان اوقات کی لازمی پابندی کی ہدایت جاری کی تھی اس لئے وزارت کے ماتحت تمام دفاتربینکنگ کورٹ،ڈرگ کورٹ،سپیشل عدالت(سنٹرل)،سپیشل عدالت(اینٹی ٹیررازم)اورٹربیونلزمیں ان احکامات کی پابندی کی جائے۔
تازہ ترین