• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے،سلیم الرحمٰن میو

ملتان ( ملتان سٹاف رپورٹر ) آصف زرداری ری کنسلی ایشن پولیٹیکل فورس کے مرکزی چیئر مین سلیم الرحمٰن میو سینئر نائب صدر پنجاب مغیث شہزادہ بھٹو ملتان ڈویژن کے کوارڈینیٹر سید عرفان شاہ،دائود خان خلجی،ملک اختر علی،ملک ظفر أعوان،اعجاز بھٹی،قاسم بھٹہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے اور یہ ہمیں صبرو تحمل اور ایثار کا درس دیتا ہے، انہوں نے عاشورہ کے روز ملتان شجاع آباد میں امن قائم رکھنے اور انتظامیہ کی معاونت کے لئے مغیث شہزادہ بھٹو کی سربراہی میں ملتان اور عرفان شاہ کی سربراہی میں شجاع آباد میں کمیٹیاں بنا دیں جو عزاداروں کے لئے پانی کی سبیلیں اور فری میڈیکل ایڈ کا اہتمام کریں گے۔
تازہ ترین