• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کا ینگ فزسٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا فیصلہ

پشاور (خبر نگار خصوصی )جامعہ پشاور امسال پاکستان ینگ فز سٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا،جس کے تحت طبیعات کے مضمون کے ہونہار اور قابل طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ ایک اجلاس میں کیا گیا ،جس میں جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، پاکستان ینگ فزسٹ ٹورنامنٹ کی چیف آرگنائزر اور کامسیٹس اسلام آباد کی پروفیسر فریدہ طاہر، جامعہ پشاور کے شعبہ فزکس کی پروفیسر انیسہ قمر اور اسلامیہ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے شرکت کی۔
تازہ ترین