• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم تعطیلات،گھروں کوجانیوالے پردیسی لٹ گئے

پشاور(خبرنگار)محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران ٹرانسپورٹروں نے گھروں کوجانے والے پردیسیوں کولوٹناشروع کردیا،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔پشاورمیں پردیسیوں کی ایک بڑی تعدادموجودہے جوکہ عیداوردیگرتعطیلات کے موقع پراپنے گھروں کولوٹ جاتے ہیں تاہم اس دوران انہیں ہربار ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں خوارہوناپڑتاہے ،محرم الحرام کی چھٹیاں اپنے علاقوں میں گزارنے والے پردیسیوں کوبھی گزشتہ روز بس اڈوں میں پریشانی کاسامناکرناپڑا۔ٹرانسپورٹرمالکان نے گاڑیاں نہ ہونے اوردیگربہانے بناکرشہریو ں سے عام دنوں کی نسبت فلائنگ کوچ کرایہ 100روپے کی بجائے 200سے 250روپے تک وصول کیا‘ اس طرح نوشہرہ کاکرایہ 50روپے کی بجائے 100روپے ،اکوڑہ خٹک کاکرایہ 70روپے کی بجائے 130روپے،اسلام آبادکاکرایہ 260کی بجائے 400روپے اسی طرح سوات ،دیر، بنوں،کوہاٹ اوردیگرعلاقوں کوجانے والے گاڑی مالکان نے بھی مسافروں سے من مانے کرایے وصول کئےتاہم دوسری جانب حسب معمول انتظامیہ سوئی رہی اورکسی بھی گاڑی مالک کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ انتظامیہ کی جانب سے دعوے توکئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں عوام کوکہی بھی ریلیف نہیں مل رہا۔
تازہ ترین