• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی رہائی سے جمہوریت کو تقویت ملے گی،غلام بلور

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور، جےیوآئی کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی اور پیپلز پارٹی کے رہنما لیاقت شباب نے محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی اور رہائی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی رہائی سے جمہوریت کے تحفظ کے جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ انتخابی مہم کے دوران سیاستدانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی اور انتخابی نتائج بدلے گئے جبکہ لاڈلے کو اسمبلی میں فری ہینڈ دینے کے لئے خیبر پختونخوا میںپختون قیادت کو اسمبلی سے باہر رکھنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
تازہ ترین