• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت نا اہل افراد کا ٹولہ ہے، اورنگزیب خلیل

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما انجینئرحاجی اورنگزیب خلیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے جمہوریت مضبوط ہو گی ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یانہیں یہ آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گا ۔ان کاکہناتھاکہ قائد جمعیت مولانافضل الرحمن اصولوں کی سیاست کررہے ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک کے استحکام ،ترقی، خوشحالی اوراسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان بلکہ ایشیاء میں مولانافضل الرحمن واحد شخص ہیں جنہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اور یہی مولانااور دیگر سیاست دانوں میں ایک واضح فرق ہے ۔
تازہ ترین