• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں سہولیات پر توجہ دے رہے ہیں ، لیاقت علی

پشاور(سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری سکولوں میں خالص میرٹ کی بنیاد پرہزاروں اساتذہ کی بھرتی شفاف طریقے سے مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سرکاری سکولوں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد صوبے کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائیگی ۔
تازہ ترین