• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میںعطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، خطرناک امراض پھیلنے لگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے وسطی و مضافاتی علاقوں میں عطائی دندان سازوں کی بھر مار،بیماریاں پھیلنے لگی،متعلقہ حکام خاموش ،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق حکومتی سطح پر مناسب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عطائی دندان ساز سرگرم ہوگئے ہیں اور وسطی و نواحی علاقوں میں ڈیرے جما لئے ہیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی عطائی دندان ساز دانتوں کی صفائی اور دیگر علاج میں خطرناک کیمیکلز سرعام استعمال کرتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے جسکی وجہ سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کا نوٹس لے اور نان کوالیفائیڈ دندان سازوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
تازہ ترین