• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم ہمیں حق و باطل میں تمیزکا درس دیتا ہے،مولانا انوار الحق حقانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ کے رکن مرکزی شورٰی و صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے کہا ہے کہمحرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں حق و باطل میں تمیز کرنے اور کفریہ طاقتوں کے ساتھ ٹکرانے کا پیغام دیتا ہے اورواقعہ کربلا مسلمانون کو حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہےان خیلات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی واقعہ کربلا میں شہادت عظیم مشن کیئلے تھی نواسہ رسولﷺ نےمیدان کربلا میں حق کا پرچم بلند کیا اور آپؓ کی عظیم قربانی مسلمانوں کیلئے تاقیامت مثال بن گئی سیدنا امام حسین ؓ نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور حق نوائی کا بے مثال درس دیا آپؓ نے اپنے کردار سے ثابت کر دیا کہ حق کی آواز بلند کرنا ،انسانی اقدار کا تحفظ اور دین کی سربلندی اسوہ پیغمبری ہے۔
تازہ ترین