• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرض شناس افسران کو ایوارڈ دئیے جائیں گے ‘ اینٹی کرپشن موومنٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن موومنٹ بلوچستان کے صدر کمانڈر فضل محمد نورزئی نے فرض شناس افسران کو 28 ستمبر 2018 کو ایمانداری ایوارڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام مکاتب فکر میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر اینٹی کرپشن موومنٹ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ ، خانزادہ یونس خلجی ، قدرت اللہ ، حمید خان و دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے ایماندار افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے 2017 سے ایمانداری ایوارڈز اہتمام کررہے ہیں ، اس مرتبہ 60 سے زائد افسران کے ناموں پر غور کے بعد 19 افسران کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور تقریب کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی تقریب میں افسران کو ایوارڈز دیئے جائیںگے ، تقریب میں صوبے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بیورو کریٹس ، اساتذہ اور طلباء بھی شریک ہوںگے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف شعور وآگاہی مہم کو مزید موثربنانے کیلئے اسکولوں کے طلباء کے مابین تقریری مقابلوں کو انعقاد کیا گیا جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو تعریفی اسناددیئے جائیںگے،طلباء کے درمیان کرپشن کیخلاف پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین