• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی ‘ ڈاکٹر رخسانہ جبین

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے عالی مرتبہ کنبے کے افراد کی پاکباز عورتوں اور معصوم بچوں کی مظلومانہ شہادت کا واقعہ اپنے اندر قربانی اور استقامت علی الحق کا بہت بڑا درس رکھتا ہے۔ یہ بات انہوںنے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہاکہ سید ناامام حسین ؓ کی سیرت، دین پر ان کی ا ستقامت ،مصیبت میں انتہائی صبر و برداشت ، ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دینے اور اللہ اور اس کے آخری رسول کی عزت و آبرو اور اسلامی ریاست کے بنیادی دستور کی پامالی پر اپنا سب کچھ نثار کردینے کا سبق ہمیں دیتی ہے۔ ہمیں اس سبق کو یاد رکھنا چاہیے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غور و فکر کریں کہ حضرت امام عالی مقامؓ نے جو عظیم قربانی دی تھی، اس قربانی کی اصل روح ہمارے اندر کس حد تک پیدا یا بیدار ہوئی ہے اورہم قربانی کے حقیقی مفہوم سے کس حد تک آشنا ہوئے ہیں۔
تازہ ترین