• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنڈیمن اسکول میں اساتذہ کی ہڑتال افسوس ناک ہے ، انجمن تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے رہنمائوں اور گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کوئٹہ میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ تاجروں اور شہریوں نے ملکر گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل ، 12 کمروں پر مشتمل ایک جدید تعلیمی بلاک ملٹی میڈیا ساؤنڈ سسٹم ، انٹرنیٹ ،سمارٹ بورڈ اور بجلی کا خود کار نظام مہیا کیا ہے لیکن اسکول میں اساتذہ کی جانب سے اکثر ہڑتال افسوس ناک ہے ، یہ بات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ،حاجی عبدالباری اچکزئی و دیگر نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کوئٹہ کا قدیم اسکول ہے جس میں کوئٹہ شہر کے چھوٹے بڑے تاجروں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں ، اسکول میں جدید سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ضروریات شہر کے معروف شاپنگ سینٹر کے مالک نے فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، دوسری جانب حکومت نے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ایسے والدین جن کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیں انکے والدین کو اسکولوں میں بہتری لانے کیلئے نمائندگی دی گئی ہے جسے لوکل ایجوکیشن کونسل اور پیرنٹ ٹیچر اسٹوڈنٹس مینجمنٹ کمیٹی کہا جاتا ہے جس میں اساتذہ ، والدین ،طلباء اور علاقہ کونسلر شامل ہیں گزشترہ روز اسکول میں کلاسز نہ ہونے پر والدین اور تاجروں کے ہمراہ پرنسپل سکول سے ملاقات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں حکام بالا سے بات کرچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں پرنسپل اور اساتذہ کی نیت پرشک نہیں لیکن بعض اساتذہ اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لئے ایسا کررہے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری تعلیم سے اپیل کی کہ ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین