• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرمحسن شاہ بخاری وسلیمان شاہ بخاری کا دوروزہ عرس کل سے شروع ہوگا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے معروف بزرگ پیر سید محسن شاہ بخاری الحسینی کا ۴۴واں سالانہ جبکہ پیر سید محمدسلیمان شاہ بخاری الباروی کا تیسرا سالانہ عرس مبارک ہفتہ اتوار23,22 ستمبر۱۲،۱۳محرم الحرام زیرسرپرستی سجاہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید عتیق الرحمن شاہ بخاری الباروی محسن آباد شریف کنگری لورالائی بلوچستان میں منعقد ہورہاہے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں عرس میںملک بھر سے علماء کرام مشائخ عظام پیر ان طریقت اور عوام کی کثیرتعداد شرکت کرے گی اس بار صاحبزادہ احمد حسن سواگی پیرغلام عباس شاہ جکھڑا امام شاہ جگر گوشہ حضرت شاہ جمالی خواجہ فخر الدین شاہ جمالی پیر پٹھان سید عباس شاہ دربار امیر شاہ بابا نسیم اللہ جان سیفی ہمسفر پیر زین الدین آغا گیلانی غازی کمال القادری جگر گوشہ حضرت مجددالف ثانی آغا ابراہیم جان مجددی جگر گوشہ خواجہ سلیمان تونسوی خواجہ عبدالمناف تونسہ شریف استاد مثنوی مولانا روم مولانا منظوراحمد رزاقی مفتی محمدخان باروی مفتی مختیاراحمد باروی مولانا عبدالکریم چشتی مولانا حکیم نورمحمدچشتی سید حبیب بشیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید ملتان جگر گوشہ حضرت سلطان العارفین صاحبزادہ پیر خالد سلطان پیر سید شمس الدین شاہ پیر عبدالسلام قاری فدا حسین اویسی مولانا لقمان نقشبندی مولانا ساجد محمود قاری سعید احمد معصومی منورعباس سیفی یعقوب تونسوی برادران ودیگر کی شرکت متوقع ہے اس روحانی اجتماع میں فیوض و برکات سے مستفید ہونےکیلئے چاروں صوبوں سے ہر سال لوگ جوق در جوق اور قافلوں کی صورت میں حاضری دیتے ہیں ہرقسم کے غیر شرعی اور غیراسلامی امور پر سخت پابندی ہوتی ہے۔
تازہ ترین