• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشتم کے امتحانات سکولوں میں اساتذہ کے ذریعے لئے جائیں،جی ٹی اے بی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین مشاورتی کونسل یارجان بزنجو حاجی حبیب پانیزئی حاجی سعیداحمد ناصر میرہزار خان مری عنایت اللہ کاکڑ ناصر مینگل فہیم موسیٰ خیل منظوربلوچ محمدنعیم کاکڑ محمدنواز آغا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کو آزمائشی بنیادوں پر چلا کر آئے روز نت نئے تجربات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے غریب اور پسماندہ صوبے میں جاری تعلیمی نظام کی بربادی کیلئے نئی راہیں ہموار کی جارہی ہیں اس ناروا عمل میں شعبہ تعلیم ہی کے بعض افسران ملوث ہیں انہوںنے کہاکہ پچھلے سال پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں صوبہ بھر کے طلباء سے امتحانی فیسوں کے مد میں کروڑوں روپے بٹورے گئے جبکہ حکومتی گرانٹ اس کے علاوہ ہے انہوںنے کہاکہ چونکہ اس سال پنجم کاامتحان سکولز میں ہی لیں گے سکولوں میں پڑھانےوالے اساتذہ ہی کو ہشتم کے امتحان لینے کافیصلہ کیاجائے اوربیک جو غیرموثر اور بلاجواز ادارہ ہے اسے فوری ختم کیاجائے غیرضروری تجربات سے گریز کیاجائے۔
تازہ ترین