• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نور اللہ وطن دوست نے قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ایک المیہ ہے دشمن نے پشتون وطن کو خون میں رنگنے کی تیاری شروع کی ہے پشتون وطن پر دہشت گردی مسلط کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے منیر احمداور محمد اکرم کی شہادت خود سیکورٹی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کر نا ہو گا بلوچوں کے بعد دشمن نے پشتون وطن کا رخ کیا ہے مگر یہ سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے اب مختلف ناموں سے کسی ملک دشمنوں کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے قلعہ سیف اللہ کی سیاسی جماعتیں، معززین ، علاقہ بھی جو فیصلہ کرینگے ہم ساتھ دینگے منیر احمد اور محمد اکرم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ انکے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔
تازہ ترین