• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز ریلیز نہیں ہوسکے، بری امام کمپلیکس فیز ٹو پراجیکٹ تعطل کاشکار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیف کمشنر اسلام آ باد کی ہدایت کے با و جود ابھی تک ڈ ائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بری امام کمپلیکس کے فیز ٹو کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے کو فنڈز ریلیز نہیں کئے جس کی وجہ سے عوامی دلچسپی کا یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہے اور یہاں آنے والے لا کھوں ز ائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذ رائع نے بتا یا کہ پہلے چیف کمشنر ذو الفقار حیدر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ فیز ٹو پر کام شروع کیا جا ئے ۔ اس اجلاس کے منٹس بھی ایشو کئے گئے۔ ان کے بعد چیف کمشنر آ فتاب اکبر درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیز ٹو پر کام شروع کیا جا ئے۔ اب نئے چیف کمشنر ہیں لیکن خطہ پوٹھوار کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بر ی امام کے مزار پر آنے والے ہزاروں بلکہ لاکھوں زائرین کی مشکلات کو حل کر نے پر کوئی توجہ نہیں دے ر ہا۔ فیز ٹو میں مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ ٹوائلٹس کی تعمیر ، سماع ہال ، لنگر خانہ ، چار دیواری کی تعمیر اور لینڈ سکیپنگ شامل ہے۔ز ائرین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ بری امام کمپلیکس کے فیز ٹو پراجیکٹ کے تعطل کا نو ٹس لیا جا ئے اور تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کار روائی کی جا ئے۔ مسلم لیگ (ن) ن کی بنائی کمیٹی توڑ کر نئی بری امام ڈویلپمنٹ کمیٹی بنا ئی جا ئے۔
تازہ ترین