• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جاسکا،شہری لٹتے رہے، تین موٹرسائیکل بھی چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری چھ موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بنی کو محمد ایاز خان نے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 اپلائیڈفار پر نیشنل مارکیٹ آیا جہاں 4 نامعلوم نوجوان لڑکے آئے اور مجھ سے زبردستی میرا موٹرسائیکل ،موبائل فون اور پرس چھین کرفرارہوگئےجس میں اے ٹی ایم ، شناختی کارڈ ، ڈپلومیٹک کارڈ اور نقدی تھی ۔تھانہ نیوٹاؤن کو شیخ توقیر انجم نے بتایا کہ مغل ہاؤس کے سامنے اپنی گاڑی کے پاس کھڑے تھے کہ 3نامعلوم لڑکے آئے جو ہم سے 53ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عمار شاہ نے بتایا کہ اپنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر چاندنی چوک آیا جب چلڈرن پارک کے سامنے پہنچا تو پیچھے سے 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موٹرسائیکل چھین کر چاندنی چوک کی طرف فرار ہو گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محسن علی نے بتایا کہ گراؤنڈ فلور میں موبی لنککی فرنچائز میں بطور منیجر کام کرتا ہوں اپنے سٹاف وقاص ، عاطف اور احتشام کے ہمراہ دفتر میں موجود تھا کہ 2نامعلوم مسلح افراد دفتر میں آگئے اسلحہ کی نوک پر کاؤنٹر سے ایک لاکھ37سوروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدربیرونی کو رفاقت حسین نے بتایا کہ بازار سے سودا سلف لے گھر کی طرف آرہا تھا جب اپنے گھر کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے بغیر نمبر پلیٹ ہنڈا125موٹر سائیکل میرے پاس آکر رکا جس پر 2 نوجوان لڑکے سوار تھے انھوں نے کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو میں نے ان کے ساتھ ہاتھ پا ئی شروع کر دی اسی دوران انہوں نے پسٹل نکال کر سیدھا فائر مجھے مارا جو مجھے بائیں ٹانگ پر لگا اور میں گر گیا اسی دوران انہوں نے پسٹل کے بٹ میرے سر پر مارے اور میری جیب سے 2پرائز بانڈ 40ہزار والے اور میرا پرس نکال کرفرارہوگئے جس میں 10ہزارروپے تھے۔تھانہ روات کو انعام الرحمن نے بتایا کہ میں نے ڈھوک بڈھاں میں مویشی فارم بنا رکھا ہے گذشتہ رات ہمارے ملازم حسب معمول وہاں سوئے ہو ئے تھے کہ چند نامعلوم اشخاص آئے اور ہمارے فارم کے تمام جانور فارم سے کھول کر باہر ٹرک کے پاس لیکر گئے جانور ٹرک میں لوڈ کر کے جانے لگے تو ٹرک پھسل گیا شور سن کر محلہ کے لوگ جاگ گئے جنہوں نے شور شرابہ کیا تووہ اپنا ٹرک موقع پر چھوڑ کر بھاگ گئے موقع پر ٹرک کے پاس ہماری ایک گائے مر گئی جب فارم کی مزید پڑتال کی گئی تو ایک موٹر سائیکل اپلا ئیڈ فار، طلا ئی زیورات 2کانٹے اور 30ہزارروپے غائب تھے جو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ کہوٹہ کومنظور حسین نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ 11ہزارروپے اور2ہزار سعود ی ریال ، دو گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ کینٹ کوشیخ راشد قمر نے بتایا کہ میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ3 نوجوان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل ، 45 ہزار روپے، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس کریڈٹ کارڈ، دیگر کاغذات اور میرے بیٹے عبدالمعید سے موبائل، 65 ہزار روپے شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، دکان کے ملازم محمد بشارت سے موبائل، حاجی محمد اقبال سے موبائل ،2ہزار روپے چند کاغذات ، وحید احمد سے موبائل ، 25ہزارروپے شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اے ٹی ایم کارڈ اور2 چیک چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو اویس فدا نے بتایا کہ میں اور میرا دوست اپنے موٹر سائیکل ہنڈا125 ، اپلائیڈفارپرگلزار قائد سوک سنٹر جا رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر 3 لڑکے آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سےمیرا موٹر سائیکل، موبائل ،20,ہزارروپے ، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ ، آفس کارڈ ، محمد یاسر سے موبائل ڈرائیونگ لائسنس، ایک ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور آفس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ مورگاہ کو افتخار احمد ملک نے بتایا کہ ملک خورشید سے میرا لین دین تھا جس نے مجھ سے 15 لاکھ روپے لئے جوواپس نہیں کررہا۔تھانہ سول لائن کومدثر نذر نے بتایا کہ عاطف قیوم ، نوید قیوم اور سحر عاطف نے مجھ سےرقم امانتاََ لی اورخوردبردکر لی۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ اے بلاک سے احتشام اللہ کارکشہ نمبر آرآئی یو-17-3567،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال کے سامنےسے محمد نعمان کی موٹرسائیکل ہیرو نمبر آرآئی این -9325،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈسے عادل خان کی موٹر سائیکل اپلائیڈفارچوری ہوگئی۔
تازہ ترین