• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) یوم عاشور کے موقع پر کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہولی فیملی ہسپتال ڈسٹرکٹ ہسپتال اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں اضافی بیڈز کے علاوہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نرسزکی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ تینوں ہسپتالوں کے بلڈ بینک کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔ اضافی خون کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے گئے۔ پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر عمر کے مطابق تمام ایم ایس کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی تمام معاملات کی نگرانی کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین