• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل حل کرائیں گے، ضمنی انتخابات میں قبضہ مافیا کا آخری ستون بھی زمین بوس ہو جائے گا، راشد شفیق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضمنی انتخابات میں این اے 60سے تحریک انصاف کے امید وار شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ اہل راولپنڈی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ عوام کی طاقت سے چودہ اکتوبر کو قبضہ مافیا کا آخری ستون بھی زمین بوس ہو جائے گا۔ پانی سمیت شہریوں کے تمام بنیادی مسائل کا احساس ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک منشی سے مسلم لیگ ن کے کونسلر زاہد شاہ کی طرف سے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف کی حمایت کے موقع پر کیا، راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی میں مافیا نے بالخصوص گزشتہ دس برسوں میں نالہ لئی سمیت پارکوں اور سرکاری زمینوں پر جس بے دردی سے قبضے کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی عوامی خدمت کے نام پر ووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے۔پانی، صحت، تعلیم اور امن وامان شہر کے سب سے بڑے مسئلے ہیں جن کی طرف توجہ دینے کی بجائے ساری توجہ صرف مال بنانے کی طرف سے لگی رہی یہی وجہ ہے کہ آج راولپنڈی کے شہری طرح طرح کے مسائل کا شکار ہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ کامیاب ہوکر ان مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل استعمال کروں گا۔
تازہ ترین