• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعددسماج دشمن گرفتار، کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 9پکڑے گئے

اسلام آباد ، راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےمسروقہ مو ٹر سائیکل ، آ ئس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔ تھا نہ مار گلہ پولیس نے ملزم رمیض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لیا۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم محمد شکیل کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان شاہد علی اور محمد رئوف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 38گر ام آ ئس بر آمد کرلی،تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم خضر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 115گر ام ہیر وئن، بنی گا لہ پولیس نے ملزم یا سر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل بر آمد کرلیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا ہےکہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔راولپنڈی پولیس نے بھی 15ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے40لٹر کھلی شراب،4 پستول، ایک ریوالورجبکہ کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ صدر واہ پولیس نے سعد سے 40لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس شبیر سے ریوالور 32بورمعہ 2روند ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے سید محمد سے پستول معہ 2روند ، فیاض سے پستول 4روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وہاب سے پستول 30بور معہ 4روند ، چونترہ پولیس نے انزل سے پستول جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ مورگاہ پولیس نے اکبر خان ، حسن جان ، کامران ، ولی محمد ، گل امین ، گل اعظم ، نجیب اللہ ، امجد علی ، فیض اسلام کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین