• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں موبائل فون سروس بند


یوم شہادتِ امام حسین ؓکے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہوگئی ہے۔

سندھ میں آج صبح 7 سے رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی،کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ کے علاوہ کوئٹہ، فیصل آباد، سرگودھا، بورے والا، وہاڑی اور میلسی سمیت مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس معطل ہے۔

کراچی میں میں یوم عاشورکا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا ۔

لاہور میں موبائل فون سروس کھلی رہے گی البتہ شہر کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس بند ہے، راولپنڈی میں بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے۔

کوئٹہ میں بھی فون سروس بند کر دی گئی ہے، شہر میں جلوس کے روٹ کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے اور تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئیں، کوئٹہ میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پشاور میں اندرون شہر جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں، موبائل فون سروس معطل ہے۔

ضلع فیصل آباد اور سرگودھامیں بھی موبائل فون سروس بند ہے۔

ضلع مظفرگڑھ میں صبح 9 بجے کے بعد موبائل فون سروس بند ہو جائے گی، جبکہ وہاں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین