آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر9؍ربیع الثانی 1440ھ 17؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اداکار اور فن کاربھی محرم الحرام کے دوران شہدائے کربلاکی یاد میں سوگوارنظرآتے ہیں، معروف اداکارہ میرا بھی لاہور میں ایک ماتمی جلوس میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر نیاز کھائی اور سیلفیاں بنائیں۔

اداکارہ میرا اپنی والدہ بیگم شفقت زہرہ کے ہمراہ لاہور کے ایک ماتمی جلوس میں شریک ہوئیں، جہاں وہ شہدائے کربلاکی یاد میں سوگوار نظر آئیں۔

اداکارہ میرا جلوس میں آئے ہوئے بچوں میں گھل مل گئیں، انہوں نے پہلے بچوں کو نیاز کھلائی اور بعد میں خود کھائی، بچوں کو پیار بھی کیا، کہتی ہیں کہ بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ میرا نے چاہنے والوں کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، ان کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں انسانیت کا درس دیتی ہیں۔

اداکارہ میرا نے ماتمی جلوس کے بہترین انتظامات کرنےپر اپنے بھائی احسن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں