• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ، حکومت کے پہلے تیس دن،فیصلوں کی واپسی سے عبارت ، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار نے اپنے ایک مضمون میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے ماہ کو فیصلوں کی تبدیلی ، پنیر پر پابندی اور چندہ جمع کرنے سے عبارت قرار دیا ہے ۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی کہا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔کفایت شعاری کی مہم شروع ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ 50روپے تک ہوتا ہے ۔معیشت کی بہتری پر غور غوص کیا تو بات پنیر کی درآمد پر پابندی پر رکی۔

اسی طرح دیگر کئی معاملات پر بھی عمران خان نے پہلے اعلان کیا تاہم بعد میں انھوں نے ان اعلانات کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین