• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم

کراچی شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے جبکہ ایم اے جناح روڈپرجلوس کے راستےکی گلیوں سےکنٹینر بھی ہٹا دیئے گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاؤڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی۔اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر اور وال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دن بھر بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔

تازہ ترین