• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2ہزارحاجیوں کی واپسی ایئر لائن شیڈول نہ ہونے کے سبب غیر واضح

سرکاری انتظامات کے تحت پاکستانی حجاج کی سعودی عرب سے روانگی کاسلسلہ جاری ہے، تاہم پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے تقریباً 2000 حجاج کی وطن واپسی نجی ائیر لائن کاواضح شیڈول نہ ہونے کےسبب غیر واضح ہوگئی۔

کراچی سےایک پرواز آج مدینہ منورہ پہنچ رہی ہے جو صرف 280حجاج کو پاکستان لے کر جائے گی۔

مناسک حج ادا اور مقامات مقدسہ کی زیارت کیے ہفتے بیت گئے مگر سیکڑوں پاکستانی حجاج وطن نہ لوٹ سکے، پانچ سو حجاج کئی روز سے مدینہ منورہ میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دوہزار ایسے ہیں جنہیں 25ستمبرتک روانہ ہونا ہے، مگر فلائٹ شیڈول واضح ہی نہیں۔

حجاج میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی ہیں۔

نجی ایئرلائن کے کنٹری منیجر کیپٹن خالد لودھی نے بتایا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر پروازیں پاکستان سے نہیں آسکی تھیں۔

مدینہ منورہ سے 12000 حجاج کی روانگی شیڈول پروازوں کے ذریعے 25 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی تاہم نجی ایئرلائن کے مسافروں کا کیا ہوگا یہ صرف اللہ کو معلوم ہے۔

تازہ ترین