• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورنگی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، رکشہ ڈرائیور گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اغو کار رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم بچی کو رکشے میں زبردستی بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 2 سیکٹر 33 ایف میں 10 سالہ دعا دکان سے سامان لینے کے لیے نکلی تو نذیر نامی رکشہ ڈرائیور نے بچی کو 100 روپے کا نوٹ دکھا کر اپنے پاس بلایا اور زبردستی رکشہ میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچا دیا۔

اہل علاقہ دعا کی چیخوں کی آوازیں سن کر پہنچ گئے، جنہوں نے بچی کو چھڑا کر رکشہ ڈرائیور پر شدید تشدد کیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعے کا مقدمہ دعا کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل زمان ٹاؤن سے بھی پولیس نے گزشتہ روز کم عمر افغان باشندے کو گرفتار کیا تھا جو کہ 3 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

تازہ ترین