فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں ترکی میں مزید 85 فوجی اہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا ،جس میں ترک فضائیہ کے پانچ پائلٹ اور تین اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔
ترک میڈیاکے مطابق انقرہ میں پراسیکیوٹر نے ترک فضائیہ کے 110حاضر سروس اہلکاروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے جس کے تحت 16 صوبوں میں پولیس نے چھاپے مارے ،اس دوران 85 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔
فتح اللہ گولن پر 2016 کی ناکام بغاوت کا الزام لگایا جاتا ہے،دو سال کے دوران اب تک فوجی اہلکاروں ،اساتذہ اور ججوں سمیت77 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔