• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے مشرقی حصوں میں طوفان دائے کے باعث موسلا دھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں تباہی مچانے کے بعد طوفان دائے کمزور ہو گیا ہے اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس طوفان کے باعث ریاست کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔

سیلاب کے باعث کئی دیہی علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث کئی علاقوں کے رابطے ختم ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین