• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا: نائب وزیراعظم فٹبال کو کک لگاتے ہوئے زمین پر جا گرے



فٹ بال کھیلنے کے دیوانے تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے تاہم یوگنڈا کے نائب وزیرِ اعظم جیسا مداح شاید ہی کوئی ہو جو فٹبال کھیلنے کے شوق کی تکمیل میں کک لگاتے ہوئے زمین پر جا گرے ۔

یوگنڈا میںیوگنڈا پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں نائب وزیرِ اعظم جنرلMoses Aliگراؤنڈ میں پہنچے اور جیسے ہی فٹ بال کو کک لگائی تو اپنا تواز کھو بیٹھے اور زمین پر جا گرے ۔

اس کے ارد گرد موجود سیکیورٹی ٹیم نے انہیں بمشکل زمین سے اُٹھایا جبکہ اپنی ہنسی چھپانے کی بھی ناکام کوشش کرتے رہے ۔

یہ ویڈیو سوشل پر بھی جس نے دیکھی اپنی ہنسی روک نہ پایا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تازہ ترین