• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کی نواز، شہباز کیساتھ تصویر،اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جس کے تحت تمام جیل کی تلاشی لی جارہی ہے۔

ایفیڈرین کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی کی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے ساتھ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے حکم پر اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔

جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ سرچ آپریشن تمام بیرکوں سمیت پوری جیل میں کیا جا رہا ہے،جس کے دوران تمام قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

تازہ ترین