• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں دہشتگرد حملہ، فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک



ایرانی صوبے خزستان کے شہر جنوب مغربی آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گرد حملہ ہوا ہے جس کے دوران فوجی سمیت متعدد افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ میں شریک فوجی قافلے کو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیاکےمطابق شہر آہواز میں فوجی پریڈکےدوران نامعلوم افراد نے پریڈ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے عوام پر فائرنگ کر دی، حملےمیں فوجیو ں سمیت متعدد افراد ہلاک،جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیاکا کہنا ہے کہ پولیس نے 5دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

فوجی پریڈ 1980ء سے 1988ء کے دوران ہونے والی ایران و عراق جنگ کی یادگار کے طور پر کی جارہی تھی۔

تازہ ترین