• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستارکا این اے 245 کےنتائج چیلنج کرنے کا اعلان

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا این اے 245 کے نتائج کو چیلنج کروں گا جس میں ثبوت اور گواہ بھی پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل میں میری درخواست سنی جائے گی اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔

واضح رہے عام انتخابات 2018 میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 245 سے بھی الیکشن لڑا تھا جہاں سے ایم کیوایم کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے عامر لیاقت حسین نے انہیں شکست دی جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 247 سے بھی عارف علوی کے ہاتھوں شکست کھائی۔

تازہ ترین