• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں ٹرین اور کار کے درمیان خطرناک تصادم


بعض اوقات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریک سے گزرتے ہوئے ٹرین کا کار سے زوردار تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین نے گاڑی کو ٹکر ماری اور گھسیٹتے ہوئے کئی فٹ دور لے گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ خاتون کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے بیرئیر پر رکنے کے بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا لیکن اسی دوران انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین سے زوردار ٹکر ہوئی تاہم اس خطرناک حادثے میں خاتون ڈرائیور نے ذہانت کا ثبوت دیا اور ٹریک پر پھنسی گاڑی سے نکل گئیں اور کسی جانی نقصان سے محفوظ رہیں۔

تازہ ترین