• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کھلاڑیوں کی خطرناک راستے پر بائیک ریسنگ


یوں تو بائیک ریسنگ کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب بل کھاتے پہاڑی راستے پر بنے ٹریک پر موٹر سائیکل چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

چین میں قائم پہاڑ پر بنے 11کلو میٹر طویل بل کھاتے راستے پر بائیک ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 3سو رائیڈرز نے حصہ لیا اور 11کلو میٹر طویل بل کھانے راستے پر بائیک دوڑا اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی بھرپور کوشش کی۔

واضح رہے Heaven-Linking Avenueنام سے مشہور اس طویل روڈ میں 180ڈگری پر مشتمل 99 موڑ آتے ہیں جنہیں عبور کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

تازہ ترین