• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے بانی ابوالاعلیٰ مودودی کی 39ویں برسی

جماعت اسلامی کے بانی عالم اسلام کے عظیم مفکر سید ابوالاعلی مودودی کی 39 ویں برسی کل منائی جا رہی ہے ۔

سید ابوالاعلی مودودی 25ستمبر 1903ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے، چشتی بزرگ خواجہ مودود حسن کی نسبت سے مودودی کہلائے، ان کے والد احمد حسن بھی دیندار شخصیت اور قانون دان تھے۔

سید مودودی نے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کی بنیاد رکھی، انہیں 1951ء میں تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے کی پاداش میں موت کی سزا سنائی گئی جو بعد میں ختم کردی گئی۔

انہوں نے 1965ء مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی متحدہ حزب اختلاف، 1969ء کی ایوب خان کے خلاف تحریک جمہوریت اور 1977ء کی ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف قومی اتحاد کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا۔

مولانا مودودی نے متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں، جب کہ ان کا کارنامہ 6جلدوں پر مشتمل قرآن کریم کی تفسیر تفہیم القرآن ہے۔

سید مودودی کو کنگ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، علالت کی وجہ سے علاج کے لیے انہیں امریکا لے جایا گیا جہاں 22 ستمبر 1979 ء کو وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

وہ ذیلدار پارک، اچھرہ لاہور میں مدفون ہیں، انہیں ایک عہد ساز، فکری مصنف اور جمہوری جدوجہد کرنے والے دینی و سیاسی رہنما کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین