• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے ایک اور 7سالہ بچی کے مبینہ اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے عبداللہ گوٹھ سے 7سالہ مہوش کو ملزم خالد نے اغواء کر کے بھاگنے کی کوشش کی تو بچی کے چچا نے شور مچادیا۔

چچا کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے اورملزم خالد کو پکڑکرپولیس کے حوالے کر دیا۔

بچی کے اغواء کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین