• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی، بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ان کے تہنیتی پیغام کے جواب میں خط لکھا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی تھی۔

بھارت کی جانب سے وزیراعظم کی تجویز پہلے قبول کی گئی اور ملاقات طے کردی گئی تھی تاہم اچانک بھارت ایک بار پھر پیچھے ہٹا اور اس ملاقات کو منسوخ کردیا۔

وزیر اعظم نے بھارت کے اس منفی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں نے ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔


اقوام متحدہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر بھارتی حکومت کی طرف سے ملاقات سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بھارت نے سفارتی آداب کوروندا جس کی مثال نہیں ملتی، کے لیے استعمال کیے گئےالفاظ سفارتی آداب کے منافی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بیان پڑھ کر افسوس ہوا ، پاک بھارت مسائل کے حل سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا،،پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے جواب میں بھارت کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔

تازہ ترین